ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہندوستانی فضائیہ فوج کے پاکستان پر حملوں کی خبروں کے بعد بھٹکل میں مٹھائیاں تقسیم؛ پٹاخے بھی پھوڑے گئے

ہندوستانی فضائیہ فوج کے پاکستان پر حملوں کی خبروں کے بعد بھٹکل میں مٹھائیاں تقسیم؛ پٹاخے بھی پھوڑے گئے

Tue, 26 Feb 2019 20:56:54    S.O. News Service

بھٹکل:26؍فروری (ایس او نیوز)منگل کی علی الصبح بھارتی فوجیوں کی طرف سے پاکستان میں  دہشت گرد اڈوں پر کئے گئے فضائی حملوں کی اطلاعات کے بعد  بھٹکل میں مختلف تنظیموں اور اداروں کی طرف سے پٹاخے پھوڑتے ہوئے خوشی کا اظہار کیاگیا۔

شہر کے  شمس الدین سرکل اور پرانے  بس اسٹانڈ  کے قریب میونسپالٹی عمارت کے سامنے  کئی لوگ جمع ہوکر ہندوستانی  فوج کے حملوں کی ستائش کرتے ہوئے  نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر جئے کرناٹکا ویدیکے ، آٹو ڈرائیور ومالکان سنگھ کے عہدیدران ، کارکنان اور عوام شریک تھے۔


Share: